Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

گینگ آف تھری کیلئے آئینی ترامیم کی جا رہی ہے،علیمہ خان

حکومت این او سی نہیں دیتی،اس لئےاحتجاج کریں گے، بہن عمران خان
شائع 27 ستمبر 2024 05:45pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری کیلئےآئینی ترامیم کی جارہی ہے، ایکسٹینشن دینے کا مطلب چوروں کو تحفظ دینا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو علیمہ خان کا کہنا تھا یہ آئینی ترمیم کرکے آئین کو معطل کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے ووٹ چوروں کو تحفظ دیاہےان پرآرٹیکل6لگناہے، گینگ آف تھری کیلئےآئینی ترامیم کی جارہی ہے جس کا مقصد چوروں کو تحفظ دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کاسارا معاملہ قاضی فائزکے گرد گھوم رہا ہے اور اس کے لئے ہمیں اب اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلنا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ حکومت این او سی نہیں دیتی،اس لئےاحتجاج کریں گے، یہ ہرجلسےکی اجازت مویشی منڈی کی دیتے ہیں، یہ عوام کو مویشی سمجھتے ہیں اس لئے ایسا کررہے ہیں، منڈیوں میں جلسےکی اجازت دےکریہ انسانیت کی تذلیل کرتےہیں۔

imran khan

Justice Qazi Faez Isa

Aleema Khan