Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لوکل امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا، علیم ڈار
شائع 27 ستمبر 2024 05:26pm

آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستانی امپائرعلیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پرامپائرنگ سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے ۔

علیم ڈار کہتے ہیں سماجی کاموں اوراسپتال کے منصوبے پرتوجہ دینا چاہتا ہوں، لوکل امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ علیم ڈار کا شاندار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے علیم ڈار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں۔

56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز کھیلے۔ انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا۔ 2003 سے 2023 تک انہوں نے امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ ، پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کیلئے عالمگیر شہرت حاصل کی۔

علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی20 انٹرنیشل، 5 ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز، اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے۔

پاکستان

Domestic Cricket

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)