Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیاز اور دہی کو ایک ساتھ کھانے کی غلطی کبھی نہ کریں

پیاز اور دہی کی تاثیرمختلف ہوتی ہے
شائع 27 ستمبر 2024 01:49pm

آیوروید میں انسانی صحت کے متعلق کئی اصول بتائے گئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک قاعدہ پیاز اور دہی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

آیوروید کے مطابق پیاز اور دہی کو ایک ساتھ کھانے کی غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیے۔ ورنہ ہاضمے سمیت صحت کے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

آپ کا بچہ نزلہ، زکام، کھانسی سے پریشان ہے؟ جائفل کا یہ نسخہ انہیں آرام دے گا

پیاز اور دہی کی تاثیرمختلف ہوتی ہے۔ پیاز کی فطرت گرم ہوتی ہے، جبکہ دہی ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز میں سلفرکے مرکبات پائے جاتے ہیں۔جو دہی میں موجود کیلشیم جیسے اہم غذائی اجزا کے جذب ہونے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

دہی اور پیاز کو ایک ساتھ کھانے سے صحت کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں۔

معدے کے مسائل جنم لیتے ہیں

پیاز میں پائے جانے والے کئی مرکبات تیزابیت او ر معدے کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے بدہضمی اور گیس جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

جسم کا قدرتی ٹمپریچربڑھ سکتا ہے

دہی کی نوعیت ٹھنڈی ہوتی ہے، جبکہ سلفر کی وجہ سے پیاز کی فطرت گرم ہوتی ہے۔اس لیے ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سےجسم میں ضرورت سے زیادہ گرمی پیدا ہونے لگتی ہے۔ جس سے جسم کے اندر موجودزہریلے مواد کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس سے جلد پر خارش ، ایگزیما، اور دیگر الرجیوں کی شکایت ہو سکتی ہے۔

جلدی الرجی

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیاز اور دہی کو ایک ساتھ کھایا جائے تواس سے پیدا ہونے والا عدم توازن جسم میں اضافی گرمی پیداکر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی جلدی بیماریاں جیسےدانے، ایگزیما ہو سکتی ہیں۔ اور بعض اوقات فوڈ پوائزننگ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

دہی اور پیاز ایک ساتھ کھانے کا طریقہ

پیاز کو بھوننے سےاس کی طاقت کم ہوجاتی ہے۔ایسی صورت میں آپ پیاز کو بھون کر اسے دہی میں ملا کر کھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی دہی اور پیاز کی ایک ساتھ تھانے کی خواہش بھی پوری ہو جائے گی اور صحت سے متعلق معاملات اور مضراثرات سے بھی بچ جائیں گے۔

lifestyle