یوکرینی ڈرون نے روسی فوجی کی جان بخش دی، بم گرانے کے بجائے پانی فراہم کردیا
روس یوکرین جنگ میں جہاں دونوں ملکوں کے حکمران ایک دوسرے پر لفظوں کی گولا باری میں مصروف ہیں وہیں ایک ویڈیو نے دونوں ممالک کے سربراہان سمیت سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔
اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق یوکرینی فوج کی 54ویں بریگیڈ کا حصہ K-2 بٹالین کی جانب سے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی گئی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یوکرین کا ڈرون ایک زخمی روسی فوجی پر پر بم گرانے کی کوشش کر رہا ہے جو زمین میں ایک گڑھے کے اندر پناہ لیا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی ڈرون کے دستی بم سے روسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، اور جب ڈرون واپس جانے لگا تو اس نے روسی سپاہی زوم کر کے رینگتے ہوئے دیکھا، وہ ڈرون کی جانب دیکھ کر اپنی زندگی کی التجا کر رہا تھا۔
یوکرینی ڈرون کو روسی فوجی اہلکار پر ترس آگیا جس کے بعد اس نے حملہ منسوخ کردیا۔ ویڈیو میں آگے دیکھا گیا کہ یوکرینی ڈرون جو روسی فوجی پر بم پھینکے والا تھا اس نے پانی کی بوتل اس پر پھینکی جس کے بعد روسی اہلکار نے وہ پانی پیا اور اسے جانے کی اجازت دے دی۔
ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے 94 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.