Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کی اذان سے متعلق بڑا اعلان

ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا
شائع 27 ستمبر 2024 11:52am
تصویر بشکریہ اردو نیوز
تصویر بشکریہ اردو نیوز

سعودی شہر مکہ اور مدینہ میں بیک وقت نمازوں کی اذان کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے اس حوالے سے کہا کہ جمعرات اور کل جمعہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی اذانیں بیک وقت دی جائیں گی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے ان دونوں میں مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے۔

اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے بعد آئندہ کئی دنوں تک مغرب اور عشا کی اذانیں دونوں مقدس شہروں میں بیک وقت دی جائیں گے۔

دنیا کی واحد اذان جس کو مکمل کرنے کے لئے 22 افراد شہید ہوئے

موسمی تغیر کے بعد پھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اذان کے اوقات میں معمول کے مطابق تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ عام طور مکہ اور مدینہ میں 10 منٹ کے فرق سے اذان دی جاتی ہے۔

Makkah

weather

Madina

AZAN AND NAMAZ

same time