Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت: گھر سے ڈھائی ماہ کا برفانی چیتے کا بچہ برآمد

چیتے کا بچہ وادی یاسین کے علاقے ناز برنالہ سے اٹھایا گیا تھا، وائلڈ لائف حکام
شائع 27 ستمبر 2024 09:32am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

گلگت میں وائلد لائف اور محکمہ پارکس کے تعاون سے برفانی چیتے کا بچہ ایک گھر سے برآمد ہوا ہے جس کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گلگت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے برفانی چیتے کا ڈھائی ماہ کا بچہ برآمد ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے بیان میں کہا کہ برفانی چیتے کے بچے کو غیرقانونی طور پر ڈھائی لاکھ میں فروخت کیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کا بچہ گلگت کی وادی یاسین کے علاقے ناز برنالہ سے اٹھایا گیا تھا، کارروائی کے دوران چیتے کا بچہ برآمد کرکے اسے وادی نلتر میں برفانی چیتے کے بحالی کیمپ میں منتقل کردیا گیا۔

Gilgit

found

snow leopard