Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی
شائع 27 ستمبر 2024 09:31am

نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بڈنگ (بولی) کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی، معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کردی گئی، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع ایوی ایشن نے بتایا کہ تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا لگے گا۔

پی آئی اے ہمارے ملک کا برینڈ نام ہے، نجکاری کے بعد تبدیل نہیں ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈرز کی جانب سے بڈنگ جمع نہیں کروائی گئی۔

اس سے قبل یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

karachi

PIA

Pakistan International Airlines

pia privatization

bidding