Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

’محمد علی مکھڈی لائبریری آدمی کو انسان سے ملادیتی ہے‘

حدیث فقہ ہو یا مختلف منقبت شاعری، افسانے یا دنیا کا کوئی بھی موضوع ہو اس بحر علم سے پیاس بجھانے ہرکوئی چلا آتا ہے
شائع 27 ستمبر 2024 09:06am
Makhad’s historical library in Attock - Aaj News

اٹک کے گاؤں مکھڈ کا کتب خانہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ پانچ سو سال قدیم کتب خانے میں کم و بیش پچیس ہزار کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

قصبہ مکھڈشریف میں یہ ہے پانچ سو سالہ قدیم کتب خانہ مولانا محمد علی مکھڈی کتب خانہ 25 ہزار کتب کا خزانہ ہے جہاں کم و بیش 1300 قلمی مخطوطات ہیں جن میں 700 سال تک پرانے قلمی نسخے بھی شامل ہیں۔

حدیث فقہ ہو یا مختلف منقبت شاعری، افسانے یا دنیا کا کوئی بھی موضوع ہو اس بحر علم سے پیاس بجھانے ہرکوئی چلا آتا ہے۔

پروفیسرڈاکٹر ساجد نظامی کہتے ہیں کہ محمد علی مکھڈی لائبری سے مختلف کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے ماسٹر کاامتحان پاس کیاہے، یہاں سے ہر قسم کی معلومات ملتی ہیں ، اس لائبریری میں کالجز، یونیورسٹیز کے طالب علم اپنے مقالہ جات تیار کرتے ہیں۔

مقامی ٹیچر ضیا الرحمن کے مطابق میں کوہاٹ شکردرہ سے اس لائبریری میں تاریخی کتب کا مطالعہ کرنے آیا ہوں اور یہاں آکر مجھے کافی تسکین ملی ہے جب پرانی اور ہسٹوریکل کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

مصروفیت اور مادیت کے اس دور میں کچھ وقت کے لئے انسان کو کتاب کو اپنا حقیقی ساتھی بنانا انتہائی ضروری ہے، محمد علی مکھڈی لائبریری آدمی کو انسان سے ملادیتی ہے۔

حضرت مولاانا محمد علی مکھڈی اور ان کے خانوادوں نے اس فریضہ کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے۔

پاکستان