Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل
شائع 26 ستمبر 2024 09:27pm

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈووکیٹ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے، ایف آئی اے کے وکلا ہفتہ کے روز سے ضمانت کی درخواستوں پراپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فردجرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

imran khan

bushra bibi

Tosha Khana Reference 2