Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربیلا غازی گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بجلی مکمل طور پر معطل

ایبٹ آباد سے ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے، حکام
شائع 26 ستمبر 2024 05:45pm

خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں واقع تربیلا غازی گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے گرڈ اسٹیشن کی مین تاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے تربیلا گڑڈ اسٹیشن سے منسلک چار فیڈر غازی ون، غازی ٹو، جھامرہ اور سری کوٹ ٹرپ کر گئے اور بجلی کا نظام مکمل طور پر معطل ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سے ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

fire

tarbela ghazi grid station