Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر 63 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس متحرک
شائع 26 ستمبر 2024 10:30am

سوشل میڈیا استعمال کرنے پر خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور اور شانگلہ میں 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

خیبرپختونخوا پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف متحرک ہوگئی، ڈی پی او شانگلہ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

دستاویزات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے منع کیا تھا تاہم احکامات کی تعمیل نہ کرنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے استعمال پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس افسران و اہلکاروں کو نامناسب مواد ہٹانے کا حکم

ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 6 پولیس اہلکار معطل

پولیس ذرائع کے پشاور میں بھی 20 پولیس اہلکاروں سے سوشل میڈیا استعمال پر جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے پولیس سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر 3 دن میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں ایس ایس پی کورآرڈینشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس ختم نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

خیبر پختونخوا

peshawar

social media

ShowCause Notice

KPK Police