Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر امیر مقام کو ہرجانے کا نوٹس وصول، 14 دن کے اندر معافی مانگیں

امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، ظاہر شاہ طورو
شائع 26 ستمبر 2024 09:51am

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں دعویٰ کہا گیا ہے کہ 3 اگست کو امیر مقام نے ایک پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

وزیر خوراک خیبرپختونخوا کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف، سی سی پی او کو خط لکھ دیا

وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

ameer muqam

Zahir Shah Toru

SYED ZAHIR SHAH

food minister kpk