Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کوششیں کی جارہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے‘

آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
شائع 26 ستمبر 2024 09:24am

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کہتے ہیں کہ کوششیں کی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی ریکارڈ ترسیلات زر ہوئیں، موجودہ دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی بہتر ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے روپیہ مستحکم ہوا جبکہ بعض لوگ چاہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، تاہم آٹا 120 سے 60 روپے اور پیٹرول 300 سے 249 پر آگیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے روپیہ مستحکم ہوا، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے، کوششیں کی جارہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی، موڈیز اور فچ نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا۔

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، سربراہ آئی ایم ایف

سیاسی جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اور قیادت پاکستان سے بڑی نہیں ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں نہیں تو پاکستان نہیں یہ قابل قبول نہیں ہے، تعمیری تنقید کی باری آتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مختلف ملکوں کے سربراہان سےملاقاتیں ہوئیں، ایرانی رہنما سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، گیس پائپ لائن سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، دہشت گردی کے باعث معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ہماری کوششوں سے کراچی کا امن بحال ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب اہم ہوگا۔ وہ فلسطین کا مسئلہ اٹھائیں گے اور اسلامو فوبیا پر بات کریں گے، وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل کو غزہ کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے، وزیر اعظم نے لبنان پراسرائیلی جارحیت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ فلسطینی کاز پاکستان کا کاز ہے جس کے لیے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیادت نے پاکستان کی معاونت کا اعتراف کیا، فلسطین کے طلبا کی پاکستان میں تعلیم کے لیے مزید اقدامات کریں گے، پاکستان فلسطین کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور رہے گا، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی قائداعظم کی پالیسی پر کار بند ہیں، لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ سیزفائر کے سوا کوئی راستہ نہیں، افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہوگی تو اس پر بات کریں گے۔

New York

IMF

Kristalina Georgieva

UN GENERAL ASSEMBLY

Attaullah Tarar

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

Atta Tarar

GENERAL ASSEMBLY

79th United Nations General Assembly

PM SHAHBAZ MEETS UN SECRETARY GENERAL