Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی

پولیو کیس کی تصدیق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے کی گئی
شائع 26 ستمبر 2024 08:41am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسلام آباد: ملک میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس رپورٹ کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 22 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پولیو کیس بلوچستان کے ضلع پشین سے سامنے آیا ہے، پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال بتائی گئی ہے، پولیو کیس کی تصدیق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے کی گئی۔

ذرائع قومی ادارہ صحت نے کہا کہ پولیو کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے، رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ

متاثرہ بچے کے پولیو وائرس کی جینیاتی تعلق کی جانچ جاری ہے، رواں سال بلوچستان سے 15 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ سال سندھ سے 4، پنجاب سے 1 پولیو، خیبر پختونخوا سے ایک، اسلام آباد سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملک میں پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں، تاکہ پولیو وائرس کو روکا جا سکے۔

پاکستان

cases report

polio case

pasheen