Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 افراد نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا

مقتول نعیم عباس نے پہلے بھی ایک شادی کررکھی تھی، پولیس
شائع 25 ستمبر 2024 11:38pm

بہاولنگر میں دوہرے قتل کی واردات، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائی سمیت پانچ افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں بچی زخمی ہو گئی لاشوں اور زخمی کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بہاولنگر کے نواحی علاقے فقیروالی میں دو ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے طیبہ فاطمہ اور نعیم عباس کو لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 5 افراد نے غیرت کے نام پر گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مقتول نعیم عباس نے پہلے بھی ایک شادی کررکھی تھی واقعے میں تین سالہ بچی مناہل زخمی ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،ریسکیو ٹیم نے زخمی بچی اور لاشوں کو تحصیل اسپتال ہارون آباد منتقل کر دیاپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

punjab

Karachi Police