نوعمر قیدیوں کو علیحدہ بیرکس میں رکھنے کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا، آئی جی جیل پنجاب کا نوٹس
18 سے 21 کے قیدیوں کو علیحدہ بیرکس میں رکھنےکی ہدایات جاری کی گئی تھیں
پنجاب کی جیلیں کریمنلز کی آماجگاہ بننے لگی ہیں، نوجوان قیدیوں کو ہدایات کے باوجود سنگین کرائم کے قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جیل حکام کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق 18 سے 21 سال کے قیدیوں کو علیحدہ بیرکس میں رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، نوعمر قیدیوں کو علیحدہ بیرکس میں رکھ کربری صحبت سے بچانے کے لئے سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
نوعمرقیدیوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے بڑے کریمینلز سے دور رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی تھیں۔
آئی جی جیل نے جیلوں میں نوعمر قیدیوں کو علیحدہ بیرکس میں رکھنے کی ہدایت پر عملدرآمد نہ ہونے پرنوٹس لے لیا۔
آئی جی جیل کے حکم پر اے آئی جی جوڈیشل نےعملدرآمد کےلئے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کومراسلہ جاری کردیا ہے۔
punjab
jail
مقبول ترین
Comments are closed on this story.