Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس منصور علی شاہ کے تقرر کا نوٹیفکیشن، حقیقت کیا ہے؟

موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 07:58pm

سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کو وفاقی وزارت قانون و انصاف نے جعلی قرار دے دیا۔

وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔

justice mansoor ali shah