Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کی جاسکتی ہے، اویس لغاری

غلط حکمتِ عملی سے مہنگی ہونے والی بجلی کا بوجھ عوام کا اٹھانا پڑا ہے، وزیرِ توانائی کا خطاب
شائع 25 ستمبر 2024 05:17pm

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے۔ گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کاہ کہ آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ رواں سال دس پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوجائے گی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ اس شعبے میں فوری طور پر بڑے پیمانے کی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ برقی گاڑیوں کی ری چارجنگ کے لیے ملک بھر میں اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ملک میں برقی گاڑیوں کو فروغ ملے گا تو پیٹرول کی درآمد میں کمی واقع ہوگی۔

وفاقی وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ مشاورت سے اور جامع حکمتِ عملی طے کرکے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں تو کوئی بہتر راہ نکالی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے حکومت اپنے طور پر کوششیں کر رہی ہے۔ توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے کردار سے متعلق چند ایک امور کے طے کیے جانے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

power crisis

Power Sector

OWAIS LAGHARI

REFORMS NEEDED