Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے“سکندر“کی تیاری شیئر کردی

تصویر کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا
شائع 25 ستمبر 2024 03:49pm

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے منگل کی رات اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے سخت ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان عام طور پر اپنے کام اور فٹنس کے تئیں اپنی لگن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں سخت ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خان نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سکندر‘۔

اداکاروں کے بھاری بھرکم معاوضے کی ڈیمانڈ پرکرن جوہرسرپکڑکربیٹھ گئے

تصویر شیئر ہوتے ہی پرجوش مداحوں کا کمنٹ باکس پررد عمل کا سیلاب امنڈ آیا، ایک شخص نے لکھا کہ بھائی مکمل فارم میں ہیں۔ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا، سکندر اس بات کی بہترین مثال ہے کہ مستقل مزاجی اور محنت سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ’ ”پرجوش“، ایک اور شخص نے لکھا

اے آرمروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران دبنگ اسٹار کوپسلیوں میں چوٹ لگ گئی تھی، تاہم چوٹ لگنے کے باوجود خان پوری قوت کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے بعد 2022ء میں بالی ووڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو کرنے والی ادا کارہ ارشمیکا منڈانا بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

lifestyle