Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، ڈی آئی جیز اور تمام جیلرز کو مراسلہ جاری جاری کر دیا
شائع 25 ستمبر 2024 02:35pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں تعینات اسٹاف کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازم کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، ڈی آئی جیز اور تمام جیلرز کو مراسلہ جاری جاری کر دیا جبکہ حکم نامہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کے لیے ہے۔

مراسلہ کے مطابق سینئر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں، ایسے افسران اور اہلکار جن کی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو وہ غیر حاضر تصور ہوں گے، جیلوں میں تعینات تمام عملہ دن کے آغاز اور اختتام پر بائیو میٹرک حاضری لگائے گا۔

lahore

Punjab Government

punjab home department

jail employees

jail officers

Biometric attendance