Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، مؤقف
شائع 25 ستمبر 2024 12:32pm

لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی متفرق درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے متفرق درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا جائے۔

Lahore High Court

reserved seats