Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترک صدر بھی جنرل اسمبلی میں کشمیر کو بھول گئے، شہباز شریف کے سوا کسی نے ذکر نہ کیا

رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دے دیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کا تذکرہ بھی کیا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 12:14pm

امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس ہوا جس میں دنیا بھر سے مملکت سربراہان نے شرکت کی اور اہم سیاسی امور اور اسکے نتیجے میں رونما ہونے والے عالمی مسائل اجاگر کیے۔ ترکیہ کے صدر نے بھی خطاب کیا لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان جنرل اسمبلی میں کشمیر کو بھول گئے جبکہ وزیراعظم شبہاز شریف کے سوا کسی نے بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر نہیں کیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے دیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کا تذکرہ کیا لیکن کشمیر پر بات کرنا بھول گئے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ ترکیہ کے صدر نے جنرل اسمبلی کی سالانہ تقریر میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردغان کئی برسوں سے اقوام متحدہ میں اپنی ہر تقریر میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔ 2020 کے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے ارٹیکل 370 کو ختم کرنے سے معاملات مزید الجھ گئے ہیں۔

امریکا میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ ’جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس میں 193 ارکان میں کوئی بھی نمائندہ یا حکومت خطاب کرسکتا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے سوا کسی کی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہ ہو تو سوچیں کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستانی جذبات کتنے غیرحقیقت پسند ہیں۔

2021 کے اپنے خطاب میں رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ ہم 74 سال سے یہ موقف اپنائے ہوئے ہیں کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے اور ایک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

گزشتہ برس بھی اپنے خطاب میں رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

دوسری جانب اس معاملے کے تناظر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا زور و شور سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ کشمیر اب عالمی مسئلہ نہیں ہے اور دنیا اسے قدر کی نگاہ نہیں دیکھتی۔

پاکستان

Recep Tayyip Erdogan

UN Secretary General

turkiye

Jammu and Kashmir

Occupied Jammu and Kashmir Assembly

Kashmir Protest

79th United Nations General Assembly