Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

ایرانی صدر نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیشکش کردی

عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، مسعود پیزشکیان کا جنرل اسمبلی سے خطاب
شائع 25 ستمبر 2024 09:00am

ایران مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پربات کے لیے تیار ہوگیا، ایرانی صدر مسعود پیز شکیان نے مغرب کو جوہری معاہدے کی پیش کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فلسطین میں نسل کشی کے خاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے بہانے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل کو غزہ میں جارحیت سے فوری طور پر روکنا چاہیئے، گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا نے اسرائیل کی اصلیت دیکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

Iran

IRANI PRESIDENT

masoud pezeshkian

Nuclear agreements

Nuclear