Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

16 سال سے لاپتا خاتون کی لاش کے ٹکڑے بالکونی سے برآمد

لاش ملنے اور فرانزک رپورٹ میں تصدیق کے بعد بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا گیا
شائع 24 ستمبر 2024 10:52pm

جنوبی کوریا میں گھر کی بالکونی میں پائپ لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کے دوران ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بالکونی میں موجود پائپ لائن سے ملنے والی خاتون کی لاش 16 سال پرانی ہے جسے بوائے فرینڈ نے کوئی بھاری چیز مار کر قتل کیا تھا۔

پولیس کو تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون کو 2008 میں قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے تھیلوں میں بھرا اور بالکونی میں دبا دیا تھا۔

خاتون اپنے اہل خانہ سے رابطے میں نہیں تھیں اس لیے تین سال بعد انھیں پتا چلا کہ ان کی بیٹی لاپتا ہے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو بوائے فرینڈ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

دوران تفتیش بوائے فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ میرا خاتون سے تعلق لاپتا ہونے سے کافی عرصے پہلے ختم ہوچکا تھا۔ جس کے بعد تمام تر تفتیش کے باوجود پولیس خاتون کا سراغ نہ لگا پائی تھی اور کیس کو بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب لاش ملنے اور فرانزک رپورٹ میں تصدیق کے بعد بوائے فرینڈ کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا۔

جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ دونوں اس گھر میں ساتھ رہتے تھے اور کسی بات پر جھگڑے میں غصے میں آکر کوئی بھاری چیز ماری جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

North Korea

Murder