Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ دستبردار

پہلے ٹیسٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2024 10:39pm

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ7 سے 11اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے پہلے ٹیسٹ کے منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی تجویز پر ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بھی دستبردار کیا گیا ہے۔

اسکواڈ 30 ستمبر کو ملتان پہنچے گا جبکہ تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل ، عامر جمال عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ اور محمد ہریرہ مشال ہیں۔

محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی صائم ایوب اور سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

test series

Pakistan vs England

test cricketer