Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق امریکی وزیرِ دفاع نے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا

ڈیوائسز میں بارودی مواد رکھنا دہشتگردی ہے، نہ روکا گیا تو یہ مستقبل کی جنگ ہوگی، لیون پنیٹا
شائع 24 ستمبر 2024 06:05pm

سابق امریکی وزیرِ دفاع لیون ایڈورڈ پنیٹا نے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اتوار کو سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے ٹارگٹڈ پیجر حملے کو ”دہشت گردی کی ایک شکل“ قرار دیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں اس کارروائی کے لیے اسرائیل کی مذمت کی جانی چاہیے، انہوں نے کہا، ’دنیا کی اقوام کو اس بارے میں سنجیدہ بحث کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اسرائیل نے لبنان اور روس نے یوکرین پر حملے بڑھا دیے

لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا لبنان میں پیجر حملہ دہشتگردی ہے، اسرائیل جنگ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔

پیجر اور واکی ٹاکی کے بعد جنگ میں چاکلیٹ بم کی انٹری

سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیوائسز میں بارودی مواد رکھنا دہشتگردی ہے، دنیا کو اس معاملے پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 558 افراد شہید، لوگ بڑے پیمانے پر نقل مکانی پر مجبور

انہوں نے خبردار کردتے ہوئے کہا کہ لکھ لیں ایسی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو یہ مستقبل کی جنگ ہوگی۔

Israel

terrorism

pagers blast

Leon Edward Panetta