اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
اسلام آباد پولیس نے گولڑہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران 140 مشکوک افراد، 35 گھرانے اور 10 ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔
ایس پی صدر زون خان زیب صاحب کی سپرویژن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن سے قبل ایس پی صدر زون خان زیب نے نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔ کیپیٹل پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت تین جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو تھانہ شفٹ کیا گیا ، 5 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 5 منشیات فرش ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 41 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا گیا۔
کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی خود یرغمال بن گئی پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Comments are closed on this story.