Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم سیاستدان سے شادی سے قبل سوارا بھاسکر کس بات سے خوفزدہ تھی؟

وہ فہد احمد کے ساتھ گزشتہ برس کے آغازمیں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی
شائع 24 ستمبر 2024 04:21pm

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ، بھارت کے مسلم سیاسی رہنما فہد احمد سے شادی کرنے سے قبل مجھے ڈر تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری مجھے دیوالی کی پارٹیز میں قبول نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوارا بھاسکر نے حال ہی میں دیےگئے ایک انٹرویومیں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مسلمان سے شادی کرنے سے پہلےکئی اندیشے میرے ذہن میں تھے۔ ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ کیا مجھے اب بالی ووڈ کی پارٹیز میں بلایا جائے گا یا نہیں؟

اداکاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی خود پر اعتماد نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ غلط لوگوں پراعتبارکرتی چلی آئی ہوں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے مایوس کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے درمیان عمروں کا بھی کافی فرق تھا، اس لیے مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید یہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ پروا نہیں تھی کہ لوگ کیا سوچیں گے ، لیکن میں اپنے والدین اور دوست احباب کی طرف سے پریشان تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد گزشتہ برس کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے۔ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle