Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2024 04:17pm

جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز کا کارنامہ چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیر کلپ نکال لیا۔

ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا اور انڈوسکوپی کے ذریعے ہیئرکلپ نکالا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کامیاب پروسیجر کرکے ڈاکٹرز نے ننھی بچی مومنہ فیصل کی جان بچا لی۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز اور نرسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ایم ایس نے کہا کہ والدین نوعمر بچوں کو کھیلنے کیلئے چھوٹی اور تیز دھار اشیا ہرگز نہ دیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچی جب ہسپتال لائی گئی تھی تو حالت کشیدہ تھی، ایک روز انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم اب ننھی مومنہ کی حالت بہترہے۔

پاکستان