Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا عندیہ دے دیا

پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، سینئر رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2024 03:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

حکومت حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا عندیہ دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر کہا کہ ہم اسے پارلیمنٹ میں لے جاسکتے ہیں اور مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں سے پہلے ہی حکومت سے عملدرآمد کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، صرف ایک بات اس لیے مان لیں کہ 8 ججوں نے کہا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما ن لیگ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیا گیا جو مخصوص نشستوں کا تقاضا لے کر الیکشن کمیشن نہیں گئی۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ میں گئی۔

پی ٹی آئی کو بنا مانگے مخصوص نشستیں کیوں دیں، جسٹس منصور کی وضاحت

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔

پاکستان