Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کے درمیان شدید اختلافات

وزیراعلیٰ ہاؤس نے 13 وائس چانسلرزکی تعیناتی کی سفارش کی تھی
شائع 24 ستمبر 2024 12:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

گورنر ہاؤس نے وزیراعلی آفس کی طرف سے بھیجی گئی وائس چانسلرز کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس نے 13 وائس چانسلرزکی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے 7 وائس چانسلرز کی تعیناتی کردی، وزیراعلی آفس وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے3 نام بھیج سکتا ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا، وزیر اعلی آفس نے وائس چانسلرز کا تقرر قانون کے مطابق کیا۔

پاکستان

lahore