Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے پہلے آئی ایس آئی چیف ہونگے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پاک امریکا تعلقات پر پی ایچ ڈی کی
شائع 24 ستمبر 2024 12:09pm

راولپنڈی: نئے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پاک امریکا تعلقات پر پی ایچ ڈی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں ان کی گہری بصیرت کی عکاسی کرتا ہے۔

وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی ہے، اور وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی کام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں اور اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا

ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ایک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل رہ چکے ہیں اور انہوں نے کور کمانڈر راولپنڈی کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستان

pakistan army