Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہی کیلئے بڑا ریلیف، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے باہر

عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا، درخواست
شائع 24 ستمبر 2024 11:16am

حکومت نے پرویزالہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نےتوہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔

اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔ آج ہونے والی سماعت میں حکومتی وکیل نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پرویزالہی و دیگرکا نام پی سی ایل اورای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔

پاکستان

perve elahi