Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکومت نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا‘، عدالت نے درخواست نمٹا دی

جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تورول 549کے تحت پروسیجرکوفالو کیا جائے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
شائع 24 ستمبر 2024 11:02am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

عمران خان کی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل اورنمائندہ وزارت دفاع عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تورول 549کے تحت پروسیجرکوفالو کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے جواب پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

پاکستان

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Imran Khan Bushra Bibi