Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں ’سیاسی پاور شو‘ کیلئے درخواست جمع کرادی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں جلسہ کریں گے۔
شائع 24 ستمبر 2024 10:40am

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے اس بیان کے بعد کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبر کا جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی جس میں کہا گیاکہ پی ٹی آئی لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

چوہدری امیرافضل نے جلسہ کیلئےدرخواست جمع کروا دی۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی نے لاہور اور اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)