Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڑے کی پہاڑ کی چوٹی پر غیراخلاقی حرکات، لوگ فون کی زوم پاور دیکھ کر حیران

’کیا واقعی کوئی فون اتنی دور کی کوئی چیز ریکارڈ کر سکتا ہے؟ یہ کون سا ماڈل ہے؟‘
شائع 23 ستمبر 2024 10:01pm

ہانگ کانگ میں پہاڑ کی ایک ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہانگ کانگ کے ایک مشہور پہاڑ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر لوگ دو وجہ سے حیران رہ گئے۔

پہلی وجہ تو یہ تھی کہ ویڈیو میں پہاڑ کی چوٹی پر ایک جوڑے کو غیراخلاقی حرکات میں ملوث دکھایا گیا تھا۔

چھوٹے کپڑے پہننے والی عورتوں کے شوہروں پر سابق بالی ووڈ اداکارہ سیخ پا

اس کلپ کو ایک بلند و بالا اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے فلمایا گیا تھا۔

ویڈیو میں زوم کرکے جوڑے کی حرکات دکھائی گئیں، جو کہ پہاڑ کی چوٹی پر خطرناک انداز میں غیر اخلاقی حرکات میں مصروف عمل تھے۔

زیر بحث پہاڑ کا نام لائن راک ہے، جو 495 میٹر (1,624 فٹ) بلند ہے۔

لیکن لوگوں کی حیرانی کی دوسری وجہ کیمرے کی زوم کرنے کی صلاحیت تھی، لوگ فون کی زوم پاور سے زیادہ حیران ہوئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا، ’کیا واقعی کوئی فون اتنی دور کی کوئی چیز ریکارڈ کر سکتا ہے؟ یہ کون سا ماڈل ہے؟‘

بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں کا نازیبا مواد دیکھنا، محفوظ رکھنا جرم قرار دے دیا

مقامی قانون کے تحت، جو لوگ عوامی مقامات پر ناشائستہ حرکات کرتے ہیں انہیں دو ہزار ہانگ کانگ ڈالر جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Hong Kong

Lion Rock

Indecent Activities