Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ، بہاولپور کا رہائشی جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے
شائع 23 ستمبر 2024 09:50pm

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

نامعلوم افراد نے حجام کی دکان میں بیٹھے شخص پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد مزید ضابطے کی کارروائی کیلئے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کردیے۔

firing

quetta

Hair Dresser