Aaj News

منگل, ستمبر 24, 2024  
19 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی ملوث نکلے

سب انسپکٹر کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشتی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا
شائع 23 ستمبر 2024 09:44pm

اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی ملوث نکلے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز اسپتال سے گیارہ اور بارہ سال دو بچوں کو اٹھایا اور تھانہ شمس کالونی میں بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کے خاکے جاری، انعام کی پیشکش

ذرائع کے مطابق صہیب پاشا نے بچوں پر جوتیوں اور لاٹھیوں سے تشدد بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق صہیب پاشا کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشتی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

کرپشن کا سکینڈل، لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرر رشوت لینے پر معطل

ڈی آئی جی علی رضا کا کہنا ہے کہ صہیب پاشا کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، سب انسپکٹر صہیب پاشا کو نوکری سے برخاست کریں گے۔

Child Rape

islamabad police