Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

پری میڈیکل اور انجنئیرنگ میں 42 ہزار طلبا و طالبات نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حصہ لیا
شائع 23 ستمبر 2024 06:47pm

تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جن کے مطابق طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کر کے لڑکوں پر برتری لے گئی ہیں۔

پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبہ ماہم کماری کی 999 نمبر لے کر اے ون گریڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ جیکب آباد کالج کی ایمن منگی 998 نمبر لے کر دوسری، شکار پور کی آغا ثمینہ خان اور بسمہ ریاض نے 997 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل میں ڈگری کالج لاڑکانہ کے سبطین شاہ 996 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد مزمل جونیجو 994 کے ساتھ دوسری جبکہ عمار چانڈیو 993 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

پری انجینئرنگ میں کیڈٹ کالج کے رافع وسیم جبکہ گرلز کالج کی ماہ نور میمن نے 996 لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محمد حسیب نے 995 جبکہ اجوا علی نے 994 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

حفیظ اللہ پھلپوٹو نے 994 جبکہ اشیکا کمار نے 993 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ سکندر علی میرجت نے کہا کہ پری میڈیکل اور انجنئیرنگ میں 42 ہزار طلبا و طالبات نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حصہ لیا، 32 ہزار 908 طلبہ و طالبات امتحانات میں کامیاب جبکہ 9669 فیل قرار پائے ہیں۔

intermediate exams

larkana Board