Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین کا سافٹ وئیراپ ڈیٹ ہوا مگرفریکونسی کم تھی، فیصل کریم کنڈی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عادت ہے دھمکیاں دیتے ہیں اورپھر پاوں پڑتے ہیں، گورنر کے پی کے
شائع 23 ستمبر 2024 03:45pm

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اکثریت رکھتے ہیں، جوبھی وزیراعلی کی بات نہیں مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور باربار9 مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لئے اسرائیل کےاخبارات میں چھپ رہا ہے، عمران خان کےاپنے بیٹے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان ان کے مسیحا ہے، وزیر اعلی کے پی کے اعتماد کھو چکے ہیں، ان کے اپنے وزرا کہہ رہے ہیں کہ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ جس گاڑی کا آپ نے شیشہ توڑا وہ حکومت کی نہیں غریب کی گاڑی تھی، علی امین کاسافٹ وئیراپ ڈیٹ ہوامگرفریکونسی کم تھی، فریکونسی زیادہ ہوتی تو جلسے میں بروقت پہنچتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین کی عادت ہے دھمکیاں دیتے ہیں اورپھر پاوں پڑتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بہت پہلے سے اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:

فیصل کریم کُندی کا جوابی وار: ’علی امین نوکری پکی کرنےکیلیے بنا دلیل کے بات کرتے ہیں‘

فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پاکستان

Pakistan People's Party (PPP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)