Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

کمرشل بینکوں کا مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے کا انکشاف

سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی نے 65 ارب روپے کے اسکینڈل پر اسٹیٹ بینک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
شائع 23 ستمبر 2024 01:45pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ کمرشل بینکوں نے مہنگے ڈالر بیچ کر پیسنٹھ ارب روپے کمائے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ غریب عوام کا پیسہ ہے واپس آنا چاہیے، پیسے بینکوں سے ریکور کرائیں، رپورٹ کی روشنی میں بینکوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دوران اجلاس سینیٹر کامران مرتضی نے دریافت کیا کہ مہنگے ڈالر بیچنے پر کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا؟ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے ریگولیٹری خلاف ورزیاں ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف پینل ایکشن لیا گیا تھا، ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر 1.4 ارب روپے کی جرمانہ لگا تھا۔

سینیٹر کامران نے کہا کہ کمرشل بینکوں نے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمائے جبکہ 65 ارب پر بینکوں کو صرف 1.4 جرمانہ کیا گیا۔

کمیٹی نے 65 ارب روپے کے سیکنڈل پر اسٹیٹ بینک سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین کمیٹی رپورٹ آئے گی تو یہاں ہم بڑی سکرین پر لگائیں گے۔ رپورٹ کی روشنی میں ملوث بینکوں کے خلاف کاروائی کریں گے، چیئرمین کمیٹی

پاکستان

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)