Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کردی

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پر عمران خان کیخلاف بیانات دے چکی ہیں، درخواست کا متن
شائع 23 ستمبر 2024 12:01pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔

26 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی ایسے بینچ کی سربراہی نہ کریں جو ان کی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کے کسی فرد، پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سے متعلق معاملات کی سماعت کر رہا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

Practice and Procedure Committee