Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان نیویارک میں ملاقات طے

وزیراعظم شہبازشریف اور ڈاکٹر یونس کے درمیان کل ملاقات ہوگی
شائع 23 ستمبر 2024 11:45am

وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں امریکا روانگی سے قبل لندن میں 2 روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان امریکی شہر نیویارک میں ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ڈاکٹر یونس کے درمیان کل ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کی بحالی پربات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مشترکہ اکنامک کمیشن کے اجلاسوں کو باضابطہ بنانے پر بھی بات ہوگی، مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس جلد بلانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ’ شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کو خط لکھ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے، وزیراعظم پاکستانی وقت کےمطابق کل صبح 5 بجے نیویارک پہنچے گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم کییر اسٹامر سے شہبازشریف کی ملاقات 25 ستمبرکو ہوگی۔

New York

Bangladesh

PM Shehbaz Sharif

BANGLADESH CRISIS

chief adviser muhammad yunus