Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں احتجاجی دھرنا دینے پر 11 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احتجاجی دھرنا دینے پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 11:32am

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احتجاجی دھرنا دینے پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں نے سابقہ پولیس اہلکار جمشید خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا، بنوں پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے وردیاں اتار کر عام لوگوں کے ساتھ مل کر حافظ عبد الستار شاہ بخاری چوک پر مظاہرے میں شرکت کی۔

پولیس اہلکاروں کی شمولیت سے احتجاج نے جلوس کی شکل اختیار کرلی، پولیس اہلکار اسلحہ لہراتے ہوئے جلوس کی شکل میں پولیس لائن سے نکل کر احتجاج میں شریک ہوئے اور جمشید خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

تاہم اب اس تناظر میں 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

برخاست ہونے والے پولیس اہلکاروں میں شیر اسلم تفتیشی، میر زمان، ذیشان اللہ، فرید اللہ ، توصیف اللہ، حضرت اللہ، محمد ریاض، فرید اللہ، شفیر بختیا، فرمان اللہ اور انور علی شاہ شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس دفتر سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu

police protest

Dismissal of police personnel