Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 05:09pm

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ہار جانے کی صورت میں اپنے آئندہ کے منصوبے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات بھارتی اکثریت سے جیت جائیں گے، اگر وہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہار گئے تو وہ دوبارہ نہیں لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مباحثے کے لیے اب بہت دیر ہوچکی ہے، ووٹنگ شروع ہے، وہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے، اگر وہ کملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کملا ہیرس کا ایک اور مباحثے کا چیلنج، ٹرمپ کا انکار

امریکا میں صدارتی الیکشن کے لیے قبل ازوقت ووٹنگ کا آغاز

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 5نومبر کو ہوں گے، انتخابات سے قبل ہونے والے مقبولیت کے سرویز میں موجودہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی، اسی دوران 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی ریلی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔

Donald Trump

Kamala Harris

republican party

US Presidential Elections 2024

donald trump attack

Trump Harris Debate

Presidential debate