کینسرکےعلاج کے بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بارمنظرعام پرآگئیں
پرنسز آف ویلز کیٹ نے کیموتھراپی مکمل کرنے کے بعد اتوارکو پہلی بار عوامی سطح پرشرکت کی۔
کیٹ اور ان کے شوہرشہزادہ ولیم کو اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ میں شاہی بالمورل اسٹیٹ کے قریب شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کے ہمراہ گرجا گھر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بر طانوی بزنس مین الفی بیسٹ جونیئر نے اسلام قبول کر لیا
واضح رہے کہ 42 سالہ کیٹ نے 9 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ انہیں کینسر کامرض لاحق ہوگیا تھا اور اس کا علاج چھ ماہ میں مکمل ہوگیا ہے۔
ان کا یہ اعلان بکنگھم پیلس کے اس اعلان کے چھ ہفتے بعد سامنے آیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کے بادشاہ کا کینسر کا علاج چل رہا ہے۔
اپنی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یابی کا راستہ طویل ہوگا اور وہ اسے دن بہ دن آگے بڑھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سال کے آخر تک کچھ محدود مصروفیات انجام دیں گی۔
برطانیہ کی شہزادی کیٹ نے دوران علاج زیادہ ترسرگرمیوں اورعوامی فرائض سے خود کو دوررکھا تھا۔
کیٹ نے اس سال کے شروع میں عوامی فرائض میں شرکت کا آغاز کیا اورسب سے پہلےانہیں جون میں بادشاہ کی سالگرہ کی پریڈ کے دوران، جسے ٹروپنگ دی کلر کے نام سے جانا جاتا ہے دیکھا گیا اور حال ہی میں جولائی میں ومبلڈن میں مردوں کے فائنل کے دوران نظر آئیں، جہاں وہ کھڑے ہو کر تالیاں بجارہی تھیں۔
Comments are closed on this story.