Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حزب اللہ کا 150 راکٹوں اور کروز میزائلوں سے جوابی حملہ، اسرائیل میں تباہی اور بربادی کے مناظر

عراقی گروہ نے بھی حیفا پر 85 راکٹ برسادیے، ڈرون سے بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
شائع 23 ستمبر 2024 09:05am

حزب اللہ کے کرارے حملے نے اسرائیل کے ہوش اڑادیے، 150 راکٹوں اور کروز میزائلوں نے حیفا میں تباہی مچادی، مواصلاتی حملے کا گڑھ ائیربیس بھی ملیامیٹ ہوگیا جبکہ اسرائیل کے سرحدی شہروں میں تباہی اور بربادی کے مناظر صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت پر حزب اللہ نے اسرائیل کو کرارا جواب دیتے ہوئے راکٹ حملوں سے صیہونیوں کے ہوش اڑادیے، لبنان سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا، اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں سے اڑادیا گیا۔

حزب اللہ کے راکٹوں نے سرحد کے 50 کلو میٹر اندر تک مار کی، 150 راکٹوں اور کروز میزائلوں نے ہر جانب تباہی مچادی، حیفا میں کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئیں۔

رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی شدید متاثرہوا، یہ وہی بیس ہے جہاں سے مواصلاتی رابطوں اور ٹارگٹس کو کنٹرول کیا جاتا تھا، حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بج اٹھے، اسرائیلی آئرن ڈوم بھی راکٹوں کے سامنے فیل ہوگیا۔

اسرائیل کے لبنان پر 400 سے زائد حملے، امریکا کا شہریوں کو واپسی کا حکم

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ان مقبوضہ بستیوں کے مختلف علاقوں میں تباہی اور بربادی نظر آ رہی ہے، اسرائیلی شہر کریات بیالیک میں متعدد گاڑیاں ان حملوں میں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ کئی عمارتوں میں آگ لگی ہوئی ہے جنہیں فائر فائٹرز بجھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے حملے کے بعد صیہونی بستیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی گروہ نے بھی حیفا پر 85 راکٹ برسادیے جبکہ ڈرون سے بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان کے کئی شہروں تک پھیلا دیا، صیہونی فوج نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے تھے۔ حملوں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہہ دیا تھا۔

لبنان سے اسرائیل میں انتہائی اندر تک حملہ، صیہونی ریاست میں لوگوں کی نقل و حرکت بند

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا کو اسرائیلی عزائم سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔

Israel

lebanon

ISRAELI ATTACK

Israel Lebanon Conflict

HIZBULLAH