Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان سے اسرائیل میں انتہائی اندر تک حملہ، صیہونی ریاست میں لوگوں کی نقل و حرکت بند

اسرائیلی وزری اعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی معاملات پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، غیر ملکی میڈیا
شائع 22 ستمبر 2024 12:40pm
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

لبنان میں عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیل میں حیفا اور رامات ایئر بیس پر راکٹس حملوں کی برسات کردی۔

یہ حملہ لبنان کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں اسرائیل میں انتہائی اندر تک اہم مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے کبھی استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس پر بھی راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا اور صہیونی فوجی چوکیوں سمیت اہم مقامات پر حملہ کیا۔

لبنان پر دہشتگردی پھیلانے کے بعد اسرائیل شدید خوف کا شکار ہوگیا ہے، حملوں کے بعد اسرائیل نے شہر حیفا، ایکر اور نہاریہ میں پابندیاں لگا دی ہیں۔

حملوں کے خوف سے دو چار اسرائیل نے حیفا، ایکر اور نہاریہ کے تمام ساحل تفریح کیلئے بند کردیے جبکہ اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ حیفا سے شمال کی جانب نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

اسرائیلی وزری اعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی معاملات پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے، کچھ شمالی شہر حیفہ کے قریب گرے۔

اس سے قبل اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنان میں 290 کے اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے تھے، جس کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ داغے گئے۔

خیال رہے لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا تھا کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

Israel

lebanon

Attacks

Israel Lebanon Conflict

haifa