Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرادی

ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا، ائیرلائن حکام
شائع 22 ستمبر 2024 10:59am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ڈنمارک کی ایئر لائن میں پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک خاتون مسافر کے کھانے سے چوہا نکل آیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ایئر لائن میں سوار خاتون مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، جس کے بعد پائلٹ کو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسافر طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا جا رہا تھا، جس دوران خاتون کو کھانے کا ایک باکس پیش کیا گیا، جیسے ہی خاتون مسافر نے اپنے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اس میں سے چوہا نکل آیا جس کی وجہ سے جہاز کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اس حوالے سے ایئرلائن انتظامیہ نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا، تاہم اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے کے ذریعے اسپین بھیجا گیا۔

مسافر خاتون کے سر میں جوئیں نظر آنے پر ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

اس واقعے کے عینی شاہد نے ایک ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر نے جیسے ہی اپنے کھانے کا باکس کھولا تو اس سے چوہا بھاگ کر کہیں جہاز میں چھپ گیا۔

Denmark

emergency landing

RAT

Flight

rat found in food