Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک

واقعے کے بعد 2 ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈاکؤوں کی گرفتاری کیلئے سرچنگ شروع کردی
شائع 22 ستمبر 2024 10:43am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ڈاکؤوں سے برآمد موٹر سائیکل اسی ماہ نیوٹاؤن کے علاقے میں شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے گولی کانسٹیبل اکرم خان کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

پولیس ٹیم ڈھوک نجو پل پر موجود تھی، اسی دوران موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس نے فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لیے سرچنگ شروع کردی جبکہ ہلاک ڈاکو کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

rawalpindi

firing

Police Firing

firing on police